کانگریس نے آج ان خبروں پرتعجب کا اظہار کیا ہے کہ مفرور ڈان داؤد ابراہیم نے بھی پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کی نواسی کی شادی میں شرکت کی تھی۔
اے آئی سی سی میڈیا انچارج رندیپ سورجے والا نے ٹوئیٹ کرکے کہا، خبروں سے پتہ چلتا ہے کہ
پاک وزیراعظم نے مودی جی اور دہشت گرد داود ابراہیم کا یکے بعد دیگر استقبال کیا ،بڑی حیرت ہے۔
وزیراعظم نریندرمودی نے روس اور افغانستان کےدورے سے واپسی پر مسٹر شریف کی نواسی کی شادی میں شرکت کی غرض سے بغیر پروگرام کے لاہور میں چند گھنٹہ گذارے تھے